اسلام آباد:(دنیا نیوز) حکومت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یوکرین کو امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جنگ سے متاثرہ یوکرین کی امداد کی سمری تیار کرلی گئی ہے جس کی وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔
دستاویز کے مطابق پاکستان کی جانب سے یہ امداد یوکرینی سفارتخانے کی جانب سے درخواست پر فراہم کی جارہی ہے، امدادی سامان پولینڈ کے راستے یوکرین پہنچایا جائے گا، سامان میں 100خیمے، 500 کمبل، 500 سلیپنگ بیگز، 30 جنریٹرز شامل ہیں۔
وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو ادویات اور غذائی اشیاء کی خریداری کی بھی ہدایت کی ہے، ہنگامی صورتحال کے باعث این ڈی ایم اے نے فوج سے غذائی اشیاء ادویات فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔
دستاویز کے مطابق پاک فوج این ڈی ایم اے کو غذائی اشیاء، ادویات فراہم کرے گی، ادویات اور غذائی اشیاء کے لئے علیحدہ طیارہ بھجوایا جائے گا۔