لاہور:(دنیا نیوز)حکومت نے کھیلوں پر ایک اور کڑا وار کرتے ہوئے اداروں کو سپورٹس فنڈ روکنے کا حکم جاری کردیا۔
باصلاحیت کھلاڑیوں کا مستقبل ایک مرتبہ پھر خطرے میں پڑگیا ہے کیونکہ وفاقی حکومت کی طرف سے اداروں کو سپورٹس فنڈز روکنے کا خط ارسال کر دیا گیا۔
فنڈز کی بندش سے ٹوکیو المپکس میں کارکردگی دکھانے والے ارشد ندیم اور طلحہٰ طالب سمیت کھلاڑی بھی ڈیپارٹمنٹس سے وابستہ کرکٹ میں اداراتی نظام ختم کرنے سے سیکڑوں سابق کھلاڑی بے روزگار ہو چکے ہیں۔
وفاقی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سپورٹس فنڈز کو اداروں کے بجائے علاقائی ٹیموں کے لیے استعمال کیا جائے، حکومت نے اداروں سے علاقائی ٹیموں میں اجرا کےلیے 2 ماہ یعنی یکم مارچ 2022 تک کا الٹی میٹم دے دیا۔
حکومت نے خط تمام اداروں کے سربراہان سمیت صوبوں کے ذمہ داران کو ارسال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اداراتی ٹیموں کو فنڈز سے محروم کرنا ’’نیشنل سپورٹس پالیسی‘‘ کا حصہ ہے۔