کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پاکستان کسٹمز کے تحت آزادی ہاکی کپ کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی کھیل کے سابق اسٹارز نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نظام کو درست کرنے پر زور دیا۔
پاکستان کسٹمز کے تحت جشن آزادی کی مناسبت سے آزادی ہاکی کپ کا انعقاد، افتتاحی تقریب میں جونئیر کھلاڑیوں نے قومی پرچم تھامے پورے گراونڈ کا چکر لگایا۔ میچ میں پاکستان کسٹم کو الصغیر کلب نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔
سینئر کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلے کے بعد پاکستان کسٹم نے الصغیر کلب کے خلاف مقابلہ جیت لیا۔
اسسٹنٹ کلیکٹر کسٹمز صمصام قادری اور اولمپیئن قمر ابراہیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اولمپکس میں جانے کے لئے نظام تبدیل کرنا ہوگا، انٹرنیشنل کھلاڑی محمد علی خان نے کہا بچوں میں ٹیلنٹ بہت ہے مگر انہیں پلیٹ فارم نہیں ملتا۔ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی اور بچوں نے مل کر جشن آزادی کیک بھی کاٹا۔