ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کے بعد ایتھلیٹس کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

Published On 10 August,2021 09:14 am

ٹوکیو: (دنیا نیوز) ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کے بعد ایتھلیٹس کے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

برطانیہ اور روس کے ایتھلیٹس کا واپسی پر شانداراستقبال کیا گیا، لندن میں پہنچنے والے ایتھلیٹس کو دیکھنے اسپورٹرز کی بڑی تعداد پہنچی، روس کے دارالحکومت ماسکو کے ریڈ اسکوائر پر ایتھلیٹس کے لیے تقریب سجائی گئی، شہریوں کا اپنے ہیروز کےلیے استقبال دیدنی تھا۔

واضح رہے کہ اولمپکس 2020، 8 اگست کو ختم ہو گئی تھیں، امریکا نے ٹوکیو اولمپکس میں سب سے زیادہ تمغے جیت کر میدان مارا، امریکی کھلاڑیوں نے 100 سے زائد تمغے جیتے۔ امریکی کھلاڑیوں نے سونے کے 39، چین نے 38 جبکہ جاپان نے 28 تمغے جیتے۔ امریکا نے 39 طلائی، 41 چاندی اور 33 کانسی کے تمغے جیتے۔ اس طرح امریکی کھلاڑیوں نے ٹوکیو اولمپکس میں کل ایک سو تیرہ تمغے حاصل کیے۔

چین کو 38 طلائی، 32 چاندی اور 18 کانسی کے تمغے حاصل ہوئے۔ چین نے ٹوکیو اولمپکس میں مجموعی طور پر 88 تمغے حاصل کیے۔

روسی کھلاڑیوں نے 71 میڈل جیتے جبکہ 65 تمغوں کے ساتھ برطانیہ چوتھے نمبر پر رہا۔ جاپان کل 58 تمغوں کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر آیا۔