ٹوکیو اولمپکس: ویمنز فٹ بال، سویڈن اور کینیڈا کے درمیان فائنل جمعہ کو ہوگا

Published On 04 August,2021 06:48 pm

ٹوکیو: (دنیا نیوز) سویڈن اور کینیڈا کی خواتین فٹ بال ٹیمیں ٹوکیو اولمپکس گیمز کے فٹ بال ایونٹ کے فائنل میں جمعہ کو پنجہ آزمائی کریں گی جبکہ آسٹریلیا اور امریکا کی خواتین فٹ بال ٹیمیں برونز میڈل کے لئے جمعرات کو آمنے سامنے ہوں گی۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں اولمپکس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں جس میں شائقین کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں جس میں خواتین کا فٹ بال ایونٹ اپنے اختتامی مرحل میں داخل ہوچکا ہے۔سویڈن اور کینیڈا کی خواتین فٹ بال ٹیموں کے درمیان ٹوکیو اولمپکس گیمزکے فٹ بال ایونٹ کا فائنل میں جمعہ کو کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں کینیڈا نے امریکا کو اور سویڈن نے آسٹریلیا کی ٹیم کو ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا ۔ سیمی فائنل کی شکست خوردہ ٹیموں آسٹریلیا اور امریکا کی ٹیمیں برانز میڈل کے لئے آج جمعرات کو کاشیما سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ واضح رہے کہ کینیڈا اور سویڈن کی خواتین فٹ بال ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل جمعہ کو کھیلا جائے گا۔