کراچی: (دنیا نیوز) ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی آخری امید ارشد ندیم، جیولین تھرو کے مقابلے میں کامیابی کی لئے پوری قوم دعائیں کر رہی ہے۔ 7 اگست کو ہونے والے فائنل میں سابق کھلاڑیوں سمیت معروف شخصیات نے ایتھلیٹ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ٹوکیو اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلے میں کوالیفائنگ راؤنڈ میں کامیابی حاصل کر کے میڈل کی دوڑ میں جگہ بنا لی۔ 7اگست کو ہونے والے فائنل کے لئے پوری قومی ایتھلیٹ کے لئے دعائیں کر رہی ہے، میاں چنوں ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والے ارشد ندیم کے لئے سابق کرکٹ ثقلین مشتاق سمیت انٹر نیشنل امپائر علیم ڈار نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سابق ہاکی کے کپتان شہباز سینئر اور اولمپئیین اصلاح الدین کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کی پرفارمنس سے پاکستانی قوم بہت خوش ہے، میڈل جیتنے کے لئے پر امید بھی ہیں۔ ارشد ندیم کے لئے حکومت پاکستان سمیت معروف شخصیات وسیم اکرم ، شاہد آفریدی،وزیر اعلی پنجاب اور دیگر نے اپنے پیغامات میں نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔