روجر فیڈرر انجریز کے سامنے ہار مان گئے، آئندہ آسٹریلین اوپن میں شرکت سے معذرت

Published On 29 December,2020 12:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ریکارڈ 20 گرینڈ سلیم کے چیمپئن روجر فیڈرر انجریز کے سامنے ہار مان گئے، آئندہ سال آسٹریلین اوپن میں شرکت سے معذرت کر لی۔

ٹینس سیزن کا پہلا گرینڈ سلیم "آسٹریلین اوپن" تاخیر کے باعث آٹھ فروری دوہزار اکیس سے شیڈول ہے جس میں روجر فیڈرر آئندہ سال میگا ایونٹ سے آؤٹ ہو گئے، انتالیس سالہ ٹینس اسٹار نے دونوں گھٹنوں کا آپریشن کرایا ہے جس میں تکلیف اور مکمل آرام کے باعث آسٹریلین اوپن نہیں کھیل سکیں گے۔

روجر فیڈرر کے منیجر کا کہنا تھا کہ سپر اسٹار نے ہلکی پھلکی ٹریننگ شروع کر دی ہے، امید ہے آئندہ ماہ کے بجائے دوہزار بائیس کے آسٹریلین اوپن میں اِن ایکشن ہوں گے۔