ٹینس سٹار صوفیہ کینن نے سال کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا

Published On 09 December,2020 10:02 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی ویمن ٹینس سٹار صوفیہ کینن نے سال کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا۔ انہوں نے آسٹریلین اوپن سیمی فائنل میں نمبر ون ایشلے بارٹی کو شکست دی اور ٹائٹل جیتا تھا۔

تفصیل کے مطابق بائیس سالہ ٹینس سٹار صوفیہ کینن کو بڑی جیت کا بڑا انعام مل گیا ہے۔ فروری 2020ء میں آسٹریلین اوپن میں فتح سمیٹنے والی امریکی کھلاڑی سال کی بہترین کھلاڑی بن گئی ہیں۔

انہوں نے عالمی نمبر ایک ایشلے بارٹی کو سیمی فائنل میں شکست سے دوچار کیا تھا۔ صوفیہ کینن سال کی بہترین ویمن کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنے والی آٹھویں امریکی کھلاڑی بن گئی ہیں۔

فرنچ اوپن فائنل میں صوفیہ کینن کو ہی ہرا کر چیمپئن بننے والی پہلی پولش کھلاڑی ایگا سواٹیک کو سال کی ابھرتی ہوئی پلیئر کا اعزاز ملا۔