قبائلی اضلاع میں ایف سی سائوتھ کے زیر اہتمام بیٹ بابا ٹورنامنٹ کا انعقاد

Published On 10 November,2020 03:41 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں ضم قبائلی اضلاع ٹانک جنڈولہ میں ایف سی سائوتھ کے زیر اہتمام بیٹ بابا ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، جیتنے والی ٹیم کو موٹر سائیکل اور ایک لاکھ روپے کا نقد انعام دیا گیا۔

خیبرپختونخوا میں ضم قبائلی اضلاع میں امن دوبارہ لوٹ آیا، ایف سی سائوتھ کے زہر اہتمام جنوبی وزیرستان ٹان جندولہ میں بیٹ بابا ٹورنامنٹ کاانعقاد کیا گیا، اختتامی روز بنوں اورٹانک کی ٹیموں میں فٹ بال میچ کا مقابلہ ہوا، بنوں کی ٹیم نے تین صفر سے میچ اپنےنام کیا۔

مہمان خصوصی آئی جی ایف سی سائوتھ میجر جنرل عمر بشیر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، جیتنے والی ٹیم کو 150 سی سی موٹر سائیکل اور ایک لاکھ روپے کا نقد انعام دیا ہے، رن اپ ٹیم کو 50 ہزار روپے کا انعام دیا گیا، مقابلے میں قبائلی شائقین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔