لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دفاتر بند کردیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے لاہور اور کراچی کے دفاتر 21 جون تک بند کردیے گئے۔
پی ایچ ایف اسٹاف کو گھر سے معمول کے امور نمٹانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ دفاتر کی بندش میں توسیع یا دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال کو دیکھ کر کیا جائے گا۔