یو ایس اوپن: امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز کی فاتحانہ انٹری

Published On 02 September,2020 05:04 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے یو ایس اوپن میں فاتحانہ انٹری سے ریکارڈ چوبیسواں گرینڈ سلیم جیتنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔ ادھر برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے کو پہلے ہی راؤنڈ میں بمشکل فتح ملی۔

تفصیل کے مطابق امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے یو ایس اوپن کا فاتحانہ آغاز کر لیا ہے۔ انہوں نے اپنی ہی ہم وطن کرسٹی آہن کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ ریکارڈ 23 گرینڈ سلیم جیتنے والی کھلاڑی کی ایک بڑی کامیابی پر نظریں جم گئی ہیں۔

دوسری امریکی ویمن کھلاڑی میڈیسن کیز نے بھی ایونٹ میں کامیاب انٹری ڈالی۔ مینز سنگلز میں برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے کو پہلے ہی میچ میں ٹف ٹائم ملا۔

غیر معروف جاپانی کھلاڑی نِشی اوکا سے پانچ سیٹ کا مقابلہ چار گھنٹے اور انتالیس منٹ تک چلا۔ تجربہ کار اینڈی مرے نے بمشکل تین دو سے کامیابی سمیٹ کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ تماشائیوں پر پابندی کے باعث ناؤمی اوساکا سمیت ویمن کھلاڑیوں نے بھی میچ دیکھا۔