ٹینس کا آغاز کرنے کیلئے کچھ انتظار بہتر ہے، رافیل نیڈال

Last Updated On 05 June,2020 11:35 pm

میڈرڈ: (ویب ڈیسک) معروف کھلاڑی رافیل نیڈال نے کہا ہے کہ ٹینس کھیل کا آغاز کرنے کیلئے بہتر ہے کچھ انتظار کر لیا جائے، اس اقدام سے ہم معاشرے میں ایک مثبت مثال قائم کرینگے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 19 مرتبہ گرینڈ سلیم چیمپئن رافیل نیڈال کا ماننا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کا اس وقت آغاز نہ کیا جائے جب تک تمام کھلاڑی محفوظ طریقے سے سفر کے قابل نہ ہو جائیں۔

رافیل نیڈال کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال اگست میں نیوریاک کا سفر کرکے اپنے یو ایس اوپن ٹائٹل کا دفاع کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ لیکن اگر مجھ سے پوچھا جائے کہ کیا میں آج ہی ایسا کرنا چاہوں گا تو میرا جواب ‘’ناں’’ میں ہوگا۔

میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں ٹینس سٹار کا کہنا تھا کہ لیکن کچھ عرصہ بعد جب صورتحال میں بہتری آتی ہے تو میں اپنی اس خواہش کو عملی جامہ پہنانے کا سوچ سکتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے پوری امید ہے کہ جب بھی ٹینس کا کوئی ٹورنامنٹ شروع کیا جائے گا تو اس سے قبل انتہائی محفوظ حالات میں کو مدنظر رکھا جائے گا۔