ٹینس کھلاڑیوں کی مالی مدد، ریلیف فنڈ کو 6 ملین ڈالرز تک بڑھا دیا گیا

Last Updated On 07 May,2020 09:13 pm

پیرس: (ویب ڈیسک) ٹینس کی انٹرنیشنل گورننگ باڈی نے کھلاڑیوں کیلئے ایک ریلیف فنڈ قائم کیا ہے جس کو اب 6 ملین ڈالرز سے زائد تک بڑھا دیا گیا ہے۔

اس ٹینس ریلیف فنڈ کے ذریعے تقریباً 800 مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی مالی مدد کی جائے گی جو اس وبائی صورتحال میں پریشان ہیں۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کیلئے قائم فنڈ کا قیام ایک مثبت اقدام ہے۔ اس سے بحرانی کیفیت میں مبتلا کھلاڑیوں کی سپورٹ کرنے میں مدد ملے گی۔

ٹینس ریلیف فنڈ کی رقم کو تمام مرد اور خواتین کھلاڑیوں میں یکساں تقسیم کیا جائے گا۔ اس فنڈ کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ اس سے ٹاپ 200 کھلاڑیوں کی مالی مدد ہو سکے جنھیں لاک ڈاؤن کی صورتحال میں پریشانی درپیش ہے۔