لاہور: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کی وجہ کھٹائی کا شکار قومی کھیل ہاکی کا سال 2020ء کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔
عالمی وبا کورونا کے باعث اپریل میں جاپان میں شیڈولڈ ویمن جونیئر ایشیا کپ کا انعقاد نہ ہو سکا۔ پاکستان ہاکی ٹیم نے اپریل میں سلطان ازلان شاہ کپ کے لیے ملائشیا کا دورہ کرنا تھا۔ 4 سے 12 جون کو بنگلا دیش میں شیڈولڈ مینز جونیئر ایشیا کپ کا انعقاد بھی ناممکن دکھائی دے رہا ہے۔
رواں سال 17 سے 12 نومبر کو مینز ایشیئن چیمئنز ٹرافی بھی بنگلا دیش میں شیڈولڈ ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہاکی کا ڈومیسٹک سیریز کا بھی سال 2020ء کا شیڈول جاری کیا ہوا ہے۔
لاک ڈاؤن کے باعث پاکستان ہاکی کی ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سیریز التوا کا شکار ہیں۔ ترجمان پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس پر جب تک کنٹرول نہیں ہوتا، قومی ہاکی ٹیم کی سیریز کے حوالے سے کچھ نہیں کہ سکتے۔