خستہ حال عمارت عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کا مقدر بن گئی

Last Updated On 24 May,2020 06:45 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں واقع تاریخی گراؤنڈ عبد لستار ایدھی اسٹیڈیم کی حالت بدلنے کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن اور سندھ حکومت نے کئی وعدے کئے لیکن وفا نہ ہوئے۔

تفصیل کے مطابق ٹوٹی کرسیاں اور زنگ کھائے گول پوسٹ اور خستہ حال عمارت کراچی کے عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کا مقدر بن گئی ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اس واحد سٹیڈیم کو تاریخی اہمیت حاصل ہے، جہاں پر متعدد انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہے۔

فلڈ لائٹس کے خستہ ٹاورز اور پانی نہ ہونے کے باعث سوکھی آسٹروٹرف کسی مسیحا کی منتظر ہے۔ سندھ حکومت سے بھی ہاکی سٹیڈیم کی قسمت بدلنے کا کئی بار وعدہ کیا۔

جس طرح پاکستان میں قومی کھیل تباہی کے دہانے پہنچ گیا ہے ویسے ہی فیڈریشن کی عدم دلچسپی نے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کی حالت ابتر کر دی ہے۔