لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کو غیر معینہ مدت کیلئے منسوخ کر دیا گیا۔
ہاکی فیڈریشن ذرائع کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں جمعرات سے شروع ہونے والی پاکستان اور بنگلہ دیش ٹی20 کرکٹ سیریز کے سیکیورٹی انتظامات کی وجوہات کی بناء پر نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کو سیکیورٹی فورسز نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
یاد رہے پاکستان بنگلہ دیش کرکٹ سیریز کے دوران کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے تمام سیکیورٹی انتظامات پاکستان آرم فورسز کے حوالہ کر دیئے گئے ہیں۔
اس سے قبل ہاکی فیڈریشن کے زیر انتظام جونئیر ہاکی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کے دسواں روز کے دوران سیکریٹری جنرل اولمپئن آصف باجوہ نے روزانہ کے بنیاد پر کیمپ کی نگرانی کی اور کیمپ کے تمام کھلاڑیوں کو خصوصی لیکچر بھی دیا تھا۔