ایڈیلیڈ اوپن ٹینس: اینجلیک کربر انجری کے باعث ریٹائر ڈہرٹ

Last Updated On 15 January,2020 04:29 pm

میلبورن: (دنیا نیوز) آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ایڈیلیڈ اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں سابق عالمی نمبر ایک اینجلیک کربر انجری کے باعث میچ مکمل نہ کر سکیں اور ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹینس سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن سے پہلے ایڈیلیڈ اوپن کا ٹائٹل کیلئے ویمن سنگلز میں یوکرائن کی غیر معروف کھلاڑی یسٹرمسکا Yastremska کا سابق نمبر ون انجلیک کربر سے مقابلہ ہوا۔

جرمن کھلاڑی پہلے سیٹ میں چھ تین کی شکست کھا گئیں، اسی دوران وہ تکلیف میں نظر آئیں، کھیل جاری نہ رکھ سکیں۔

دوسرے سیٹ کے شروع ہوتے ہی کربر نے میچ ادھورا چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا اور ایونٹ سے آؤٹ ہو گئیں۔

یاد رہے کہ آسٹریلین اوپن ٹینس 2020 ٹورنامنٹ کا آغاز 20 جنوری سے ہو گا، جس کیلئے کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز جاری ہیں جبکہ ملبورن کی فضا آلودہ ہے جبکہ حکام کا کہناہے کہ تمام حالات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔