تاشقند اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے 21 ویں ایڈیشنل کا پیر سے آغاز

Last Updated On 20 September,2019 04:47 pm

تاشقند: (ویب ڈیسک) تاشقند اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 21 واں ایڈیشن پیر سے شروع ہو گا، ایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ٹی اے تاشقند اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 21 واں ایڈیشن 23 ستمبر بروز پیر سے ہو گا، یہ مقابلے ازبکستان میں ہونگے، ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے۔


ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں ویمنز سنگلز مقابلوں میں روسی ٹینس سٹار مارگاریٹا اعزاز کا دفاع کرینگے جبکہ ویمنز ڈبلز مقابلوں میں سربین اولگا ڈینیلوویک اور انکی سلوانین جوڑی دار تامارا ذیڈانسک ٹائٹل کے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کریگی۔

ٹورنامنٹ ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا۔ 23 ستمبر سے شروع ہونے والا یہ ڈبلیو ٹی اے ایونٹ 6 روز تک جاری رہنے کے بعد 28 ستمبرکو اختتام پذیر ہوگا۔ ٹورنامنٹ کیلئے اڑھائی لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔