لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اولمپینز فورم کے چیئرمین منظور جونیئر کی قیادت میں اولمپک فورم کے وفد کو 10 جون کو ظہرانہ دیں گے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اولمپینز فورم کے منظور جونیئر کو پیر والے دن دوپہر تین بجے ظہرانے دیں گے جس کے بعد پریس کانفرنس بھی کی جائے گی۔
اس ظہرانے میں اولمپینز فورم کے سربراہ منظور جونیئر کی قیادت میں اولمپک فورم کا وفد و دیگر اولمپینز بھی شریک ہونگے۔ ظہرانہ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کے گھر F11/4 اسلام آباد میں دیا جائے گا۔