چیف آف نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ، نیشنل بینک کی ٹیم کامیاب

Last Updated On 07 October,2018 08:04 pm

لاہور: (دنیا نیوز) دوسرا چیف آف نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر، فائنل معرکے میں نیشنل بینک کی ٹیم نے واپڈا کو سڈن ڈیتھ مرحلے میں پنلٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے دی۔

چیف آف نیول سٹاف ہاکی چیمپئن شپ کا فائنل معرکہ آج لاہور میں کھیلا گیا۔ فائنل میچ میں نیشنل بینک اور واپڈا کی ٹیموں کے درمیان جوڑ پڑا، دونوں ٹیموں نے جیت کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگایا لیکن مقررہ وقت میں مقابلہ چار چار گول سے برابر رہا۔ پنلٹی شوٹ آؤٹ میں بھی کوئی ٹیم برتری حاصل نہ کر سکی۔سڈن ڈیتھ مرحلے میں واپڈا نے پنلٹی ضائع کی تو نیشنل بینک کے عماد بٹ نے گول داغ کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی وائس چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے فاتح اور رنر اپ ٹیم میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔