اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی سطح پر ایٹمی ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کا اعتراف، پاکستان دو سال کے لیے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا ممبر منتخب ہو گیا۔
ویانا میں ہونے والے آئی اے ای اے کے سالانہ اجلاس میں چئیرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن محمد نعیم کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان کی جانب سے جوہری ٹیکنالوجی کے پر امن استعمال اور ذمہ دار ایٹمی قوت کی حیثیت سے کردار کا اعتراف کرتے ہوئے دو سال کے لیے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب کیا گیا۔
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے کل 170 رکن ممالک ہیں جبکہ بورڈ آف گورنرز کے ممبران کی تعداد 35 ہے۔ بورڈ آف گورنرز کے 11 ممبران کا انتخاب دو سال کے لئے کیا جاتا ہے۔