چیف آف نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ، سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ ہوگیا

Last Updated On 04 October,2018 10:21 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیف آف نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ میں نیشنل بینک، سوئی ناردرن گیس، پاکستان واپڈا اور سوئی سدرن گیس کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے چیف آف نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے پر پہنچ گیا۔ چوتھے روز 3 میچ کھیلے گئے جن میں واپڈا نے سوئی سدرن گیس کو تین صفر سے شکست دی۔ سوئی ناردرن گیس کی ٹیم نے نیوی کی ٹیم کو تین ایک سے ہرایا جبکہ پولیس اور ائیر فورس کا میچ دو دو گول سے برابر رہا۔

لیگ میچوں کے بعد جمعہ کے روز سیمی فائنل کھیلے جائیں گے۔ پہلا سیمی فائنل نیشنل بینک اور سوئی سدرن کے درمیان جبکہ دوسرا سیمی فائنل پاکستان واپڈا اور سوئی ناردرن گیس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔