نواک جوکووچ نے چوتھی بار ومبلڈن ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا

Last Updated On 16 July,2018 06:00 pm

لندن: (دنیا نیوز) سربیا کے "نواک جوکووچ" نے چوتھی بار ومبلڈن ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں جنوبی افریقہ کے "کیون اینڈرسن" کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

ومبلڈن ٹینس کا فائنل، سربیا کے کھلاڑی "نواک جوکووچ" نے گراس کورٹ پر کمال کا کھیل پیش کر کے چوتھی بار ومبلڈن ٹینس کی ٹرافی پر قبضہ جما لیا۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے "کیون اینڈرسن" کو شکست دی جو فائنل معرکے میں ایک سیٹ بھی نہ جیت سکے۔ نواک جوکووچ نے اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی اور شائقین سے خوب داد پائی۔