فرنچ اوپن: نواک جوکووچ نے تھکاوٹ کے بعد ریکٹ توڑ دیا

Last Updated On 03 June,2018 11:00 am

پیرس (دنیا نیوز ) فرنچ اوپن میں کلے کورٹ کی گرمی سابق عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ پر چڑھ گئی، نا ختم ہونے والے میچ کا غصہ ریکٹ پر نکال دیا، پونے چار گھنٹے بعد جیت کر سکھ کا سانس لیا۔

پیرس میں جاری ٹینس سیزن کا دوسرا گرینڈ سلیم مینز سنگلز نواک جوکووچ کا سپینش کھلاڑی باؤتیستا سے مقابلہ ہوا۔ کلے کورٹ کے سخت مقابلے نے سخت جان جوکووچ کو بے جان کر دیا۔

ٹائی بریک پہ ٹائی بریک ملنے سے سابق عالمی نمبر ایک کے صبر کو بریک لگ گئی، اپنے ریکٹ پر ہی غصہ نکال دیا۔ تین گھنٹے اور اڑتالیس منٹ کی سخت مشقت آخر کار تین ایک سے جیت کر چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔