فرنچ اوپن ٹینس، رافیل نڈال فائنل میں پہنچ گئے

Last Updated On 09 June,2018 05:51 pm

فرانس: (دنیا نیوز) رافیل نڈال فرنچ اوپن ٹینس کے فائنل میں پہنچ گئے، ٹائٹل کے لئے اتوار کو آسٹریا کے ڈومینک تھیم سے مقابلہ ہو گا۔

فرنچ اوپن ٹینس میں رافیل نڈال کا سفر جاری ہے۔ کلے کورٹ کے کنگ نڈال نے فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ سیمی فائنل میں ارجنٹائن کے ڈیل پوٹرو ناکام رہے۔ ڈومنیک تھیم نے اٹلی کے مارکو کا بستر گول کر دیا۔ فرانچ اوپن فائنل میں اتوار کو نڈال کا ڈومیک سے مقابلہ ہو گا۔

فرنچ اوپن ٹینس کے سیمی فائنلز میں کلے کورٹ کے بادشاہ رافیل نڈال نے شاندار کھیل پیش کیا۔ آٹھ بار کے چیمپئن نے ارجنٹائن کے مارٹن ڈیل پوٹرو کو سٹریٹ سیٹس میں ہرا دیا۔ سپینش سٹار کا فائنل میں آسٹریا کے ڈومنیک تھیم سے مقابلہ ہو گا۔ سیمی فائنل میں ڈومینک نے اٹلی کے مارکو کو شکست دی۔