فرنچ اوپن :سرینا ولیمز اور ماریہ شیرا پوا آج آمنے سامنے

Last Updated On 04 June,2018 12:15 pm

لاہور (دنیا نیوز ) فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں آج بڑا مقابلہ شیٖڈول ہے، سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور روس کی ماریہ شرا پووا میں جوڑ پڑے گا، دونوں کھلاڑی 2016 کے بعد پہلی بار مد مقابل ہوں گی۔

فرنچ اوپن میں آج کانٹے کا مقابلہ ہوگا، سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور روس کی ماریہ شیرا پوا میں جیت کیلئے جنگ ہو گی۔ ماریہ شیرا پوا ڈوپنگ سکینڈل کے باعث طویل عرصہ میدان سے باہر رہیں۔

سرینا ولیمز کو بھی بچی کی پیدائش کے باعث ایک سال سے زائد عرصہ ٹینس کورٹ سے دور رہنا پڑا۔ دونوں کھلاڑی آخری بار 2016 میں مد مقابل ہوئیں تھیں۔ ریکارڈ بک پر نظر ڈالیں تو دونوں پلیئرز نے ایک دوسرے کے خلاف 21 میچ کھیلے جس میں سے روسی سٹار صرف 2 ہی جیتنے میں کامیاب ہوئیں۔