ماسکو: (دنیا نیوز) فٹبال کی عالمی جنگ میں آج بھی آرام کا دِن ہے، سنسنی خیز سیمی فائنل مرحلہ 10 جولائی سے شروع ہوگا۔ پہلا اعصاب شکن مقابلہ فرانس اور بیلجیئم کے درمیان شیڈول ہے۔
فٹبال کا عالمی میلہ آخری مراحل میں داخل، 32 ٹیموں سے شروع ہونے والے سفر میں صرف 4 ٹیمیں رہ گئیں۔ فیفا ورلڈکپ میں آج بھی آرام کا دِن ہے۔ فائنل میں رسائی کی جنگ 10 جولائی سے شروع ہوگی۔ پہلا سنسنی خیز سیمی فائنل فرانس اور بیلجیئم کے درمیان رات 11 بجے شیڈول ہے۔ کوارٹر فائنل میں فرانس نے یوراگوئے کو ہرایا جبکہ بیلجیئم نے برازیل کو ناک آؤٹ کر کے 32 سال بعد سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔
میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل 11 جولائی کو انگلینڈ اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فائنلسٹ ٹیمیں 15 جولائی کو ٹائٹل مقابلہ کھیلیں گی۔