فرانس سائیکلنگ ایونٹ ، ابتدائی مرحلہ جنوبی افریقہ کے نام

Last Updated On 05 June,2018 02:15 pm

فرانس (دنیا نیوز ) فرانس میں سائیکلنگ چیمپئن شپ کا افتتاحی مرحلہ جنوبی افریقہ کے سائیکلسٹ ڈیرل نے جیت لیا ہے۔ فرانس کے خوبصورت سائیکلنگ ٹریک پر دنیا بھر کے رائیڈرز اِن ایکشن ہوئے۔

پہلے مرحلے میں دلچسپ مقابلے ہوئے جن میں شرکا نے جیت کیلئے خوب جان لگائی۔ ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں کچھ سائیکلسٹ حادثے کا شکار بھی ہو گئے۔

جنوبی افریقہ کے ڈیرل اِمپی نے زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ کم ترین وقت میں طے کر کے افتتاحی راؤنڈ اپنے نام کر لیا۔