فرانس: فٹبال ورلڈکپ میچز بڑی سکرینز لگا کر دیکھنے پر پابندی عائد

Last Updated On 02 June,2018 08:56 am

پیرس: (دنیا نیوز) فرانس میں سیکیورٹی خدشات کے باعث عوامی مقامات پر بڑی سکرینز لگا کر فٹبال ورلڈکپ کے میچز دیکھنے پر پابندی عائد کر دی گئی، مداحوں کیلئے 10 مخصوص مقامات پر’’فین زونز‘‘ بنائے جائیں گے جہاں فول پروف سیکیورٹی میں میگا ایونٹ کے مقابلوں سے محظوظ ہوا جا سکے گا۔

 

ہائی سکیورٹی فرانس کے فٹبال لوَرز کیلئے بری خبر بن گئی، حکومت نے عوامی مقامات پر ورلڈ کپ میچ بڑی اسکرین پر دیکھنے کی پابندی عائد کر دی۔ صرف دس مخصوص  فین زونز  fan zones بنائے جائیں گے، جہاں منچلے سخت سیکیورٹی میں ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلو ں سے محظوظ ہو سکیں گے۔

 

فرانس میں عوامی مقامات پر دہشتگردی واقعات کے باعث یورو کپ 2016 میں بھی اسی طریقہ کار پر عمل کیا گیا تھا، کسی ناخوشگوار سانحہ سے بچنے کیلئے 14 جون سے روس میں شیڈول فٹبال ورلڈ کپ میں بھی وہی طریقہ کار اپنانے کا فیصلہ ہوا ہے۔