فرانسیسی عجائب گھر کے جعلی فن پارے

Last Updated On 30 April,2018 11:01 pm

ایلنئے: (ویب ڈیسک) فرانس میں فنون لطیفہ کے مداحوں سے بڑا فراڈ، ایک عجائب گھر میں مصور ایچن تیرس کے نام سے جعلی فن پارے نمائش کے لیے پیش کیے گے۔

فرانس کے شہر ایلنئے میں واقع تیرس عجائب گھر میں مصور ایچین تیرس کے نام سے منسوب 82 فن پاروں کے بارے میں اب معلوم ہوا ہے کہ یہ فن پارے جعلی ہیں اور انہیں مصور نے تخلیق ہی نہیں کیا۔ عجائب گھر نے مصور کی پینٹنگ کو اصل سمجھ کر نمائش کے لیے رکھا ہوا تھا۔

برطانوی نیوز ویب سائٹ کے مطابق نصف سے زیادہ فن پارے جعلی ہیں اور ان کی قیمت ایک لاکھ 60 ہزار سے ایک لاکھ 40 ہزار یورو کے درمیان ہے۔ ایلنئے کونسل نے پیٹنگز، ڈرائننگز اور واٹر کلرز کو عجائب گھر کے لیے 20 برس کے لیے خریدا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ عجائب گھر کی انتظامیہ کو جعل سازی کے بارے میں معلوم نہیں تھا اور انھیں اس وقت پتہ چلا جب عجائب گھر آنے والے ایک تاریخ دان نے انھیں اس کے بارے میں آگاہ کیا۔

مصور ایچن تیرس 1857 میں پیدا ہوئے اور 1922 می ایلنئے میں انتقال کر گئے۔ انھوں نے اپنی زیادہ تر زندگی غوثیم شہر میں گزاری لیکن کچھ عرصہ پیرنے شہر میں رہائش پذیر بھی رہے۔