آل سندھ لائرز ایکشن کمیٹی کا ببرلوبائی پاس کے سوا دیگر تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلان

Published On 29 April,2025 06:31 am

کراچی: (دنیا نیوز) آل سندھ لائرز ایکشن کمیٹی نے ببرلوبائی پاس کے سوا دیگر تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

خیرپور میں آل سندھ لائرز ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی، وکیل رہنما سرفرا ز میتلو نے کہا کہ متنازعہ کینال منصوبے کا خاتمہ ہم سب کی کامیابی ہے، تمام ساتھی تنظیموں کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کینالز منصوبہ ختم ہونے پر لائرز ایکشن کمیٹی جشن منائے گی۔