صوبوں کی منظوری کے بغیر کوئی نہر نہیں بنے گی: مراد علی شاہ

Published On 29 April,2025 01:31 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبوں کی منظوری کے بغیر کوئی نہر نہیں بنے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جب تک باہمی اتفاق نہیں ہو جاتا نئی نہریں نہیں بنائی جائیں گی، فیصلہ ہوا ہے وفاقی حکومت کوئی بھی نئی نہر نہیں بنائے گی،1991ء کے واٹر اکارڈ پر مکمل طور پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

مراد علی شاہ نے کہاکہ کینالز منصوبہ 250 ارب روپے کا تھا، منصوبے پر ابھی تک ایک روپیہ خرچ نہیں ہوا، نہروں سے متعلق پراپیگنڈا کیا گیا، سندھ میں لوگوں کو ورغلایا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھاکہ صدر زرداری نے مشترکہ سیشن میں منصوبے بارے کلیئر کردیا تھا، کینالز کا مسئلہ حل ہوگیا، اب احتجاج ختم کر دینے چاہئیں۔