کراچی: (دنیا نیوز) فریال تالپور نے کہا کہ متنازعہ کینالز منصوبے مسترد ہونے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
فریال تالپور نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قائدانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، بلاول بھٹو نے ثابت کردیا کہ جمہوری انداز میں اپنی آواز بلند کرنا ہی اصل راستہ ہے، بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں حکومت سندھ نے ہمیشہ اصولوں پر کھڑے رہ کر اپنے حق کی آواز بلند کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم اور بالخصوص سندھ کے عوام کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں، سندھ کے عوام کی استقامت نے آج ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، سندھ کے حق کے لئے اٹھنے والی آواز پورے ملک کے محروم طبقات کے لئے امید کا پیغام ہے۔
فریال تالپور کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ہر محاذ پر عوامی حقوق کا دفاع کرتی رہے گی۔