کراچی: (دنیا نیوز) صدر پیپلزپارٹی سندھ نثارکھوڑو نے کہا کہ آئینی فورم سی سی آئی میں متنازعہ کینالوں کا منصوبہ ختم ہونے کا فیصلہ بلاول بھٹو کی جمہوری کاوشوں کی کامیابی ہے۔
نثارکھوڑو نے کہاکہ سی سی آئی نے آئینی فیصلہ دے دیا ہے کے کوئی بھی نیا کینال نہیں بنے گا، پانی کے تنازع کے حل کا آئینی فورم سی سی آئی ہی ہے، سی سی آئی کا کوئی بھی نیا کینال نہ بنانے کا فیصلہ آئینی اور حتمی حیثیت رکھتا ہے، سندھ حکومت نے کینالوں کے خلاف سی سی آئی میں مضبوط اوردلیلوں کےساتھ موقف پیش کیاجس کوتسلیم کیاگیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سی سی آئی کے فیصلے کے بعد متنازعہ کینالوں کا معاملہ ہمیشہ کے لئے دفن ہوچکا ہے، سندھ کو متنازعہ کینالوں کا منصوبہ نہ منظور تھا نہ کبھی منظور ہوگا، پیپلزپارٹی سندھ کو اپنے حقوق دلانے کے لئے ہمیشہ کردار ادا کرتی رہے گی۔