لندن: (دنیا نیوز) میاں محمد نواز شریف ہارلے کلینک سے چیک اَپ کروانے کے بعد ایون فیلڈ ہاؤس واپس پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے مزید ٹیسٹ کئے گئے ہیں، جن کی رپورٹس آنے کے بعد قائد مسلم لیگ ن کی پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
اگلے ایک سے دو دنوں میں رپورٹس متوقع ہیں، سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ آمد پر حسن نواز اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ہمراہ تھے۔