کرم: (دنیا نیوز) ضلع کرم میں مستقل اور پائیدار امن کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار میں قبائلی عمائدین، ضلعی انتظامیہ اور سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، کرم میں پائیدار امن کے قیام کیلئے تجاویز پیش کیں۔
عمائدین نے کہا کہ امن معاہدے کے بعد راستے بند رکھنا افسوسناک ہے، انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے آمد و رفت کے راستے فوری کھولنے اور محفوظ بنانے پر زور دیا۔