صوابی:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے صوابی میں کار، موٹر سائیکل اور ٹریکٹر کی ٹکر سے ماں اور بیٹا جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ کالو خان کے قریب پیش آیا جہاں مختلف سمت سے آنی والی کار، موٹر سائیکل اور ٹریکٹر آپس میں ٹکرا گئے، جس سے ماں اور بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ باپ زخمی ہو گیا۔
دوسری جانب پولیس نے مزید بتایا کہ لاشوں اور زخمی کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی شخص کا علاج ومعالجہ کیا جارہا ہے۔