زہریلا کھانا کھانے سے بچوں سمیت 150 سے زائد افراد کی حالت غیر

Published On 18 April,2025 06:36 pm

پاراچنار: (دنیا نیوز) زہریلا کھانا کھانے سے بچوں سمیت 150 سے زائد افراد کی حالت غیر ہو گئی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ولیمہ کی تقریب میں کھانا کھانے سے بچوں سمیت 150 افراد متاثر ہوئے، 100 سے زائد افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

ایم ایس ڈاکٹر قیصر عباس کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں تمام تر طبی سہولیات موجود ہیں، متاثرہ افراد کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، متاثرہ افراد میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔

ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا کہ مزید متاثرہ افراد کو ہسپتال لایا جا رہا ہے، کھانا کھانے کے بعد بچوں کی بے ہوشی کی وجہ فوڈ پوائزننگ ہوسکتی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر پاراچنار نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔