ظفروال: (دنیا نیوز) دو تیز رفتار موٹرسائیکلوں میں تصادم سے 2 نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔
افسوسناک حادثہ کنگرہ روڈ پر پیش آیا جہاں دو تیز رفتار موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکر گئیں، حادثے میں دو نوجوان موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جاں بحق ہونیوالے دونوں نوجوانوں کی لاشوں کوشناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔