خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ٹریفک حادثات کے دوران 5 افراد جاں بحق، 25 زخمی

Published On 15 April,2025 08:33 am

ہری پور، شیخوپورہ: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ٹریفک حادثات کے دوران 5 افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق ہری پور میں شاہ مقصود کے مقام پر گلگت سے راولپنڈی آنے والی مسافر بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 2 مسافر جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے، بس کے ڈرائیور کو نیند آ جانے کے باعث حادثہ پیش آیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں 3 غیر ملکی بھی شامل ہیں، زخمیوں کو ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ شیخوپورہ میں لاہور روڈ پر چودھری سٹاپ کے قریب ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں، واقعے کے بعد رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔