لاہور: (دنیا نیوز) صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کا کھیئل داس کوہستانی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
صدر مسلم لیگ ن نے کھیئل داس کوہستانی کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔
کھیئل داس کوہستانی نے خیریت دریافت کرنے پر صدر مسلم لیگ ن کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی کی خیریت دریافت کی، وزیراعظم نے کھیئل داس کوہستانی کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی۔
شہباز شریف نے کھیئل داس کوہستانی کو واقعے کی مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔