علیمہ خان کی بانی سے ملاقات بشریٰ بی بی نہیں ہونے دے رہیں: طلال چودھری

Published On 19 April,2025 01:53 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ علیمہ خان کی بانی سے ملاقات بشریٰ بی بی نہیں ہونے دے رہیں۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے دنیا نیوز کے پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمر عباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں فیصلہ ہوجائے گا روکا جا رہا ہے یا ان کا اپنا آپس کا مسئلہ ہے، پی ٹی آئی میں ایک نہیں 8،8 فارورڈ بلاک ہیں،کھچڑی بنی ہوئی ہے۔

طلال چودھری نے کہا کہ لگتا ہے ان کیساتھ ایم کیو ایم لندن والا ہی حال ہوگا، چیزیں قریب قریب پہنچ گئی ہیں، مائنز اینڈ منرلز بل پر علی امین گنڈا پور وہی کریں گے جو ملک کے مفاد میں ہو۔

وزیر مملکت نہروں کے معاملے پر بولے ن لیگ کا پیپلز پارٹی سے لانگ ٹرم اتحاد ہے شارٹ ٹرم نہیں۔