ترقی کیلئے امن، سیاسی استحکام، اصلاحات اور پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے: احسن اقبال

Published On 19 April,2025 02:10 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر احسن اقبال اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں کچھی کینال سمیت جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

احسن اقبال نے کہا وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے، پائیدار ترقی کیلئے امن، سیاسی استحکام، اصلاحات اور پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے، بلوچستان کی خوشحالی سے پاکستان کی خوشحالی وابستہ ہے، اڑان پاکستان پروگرام ملکی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا اڑان پاکستان ترقی کا پلان ہے، بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے پرعزم ہیں، یقین ہے بہت جلد دہشت گردی پر قابو پالیں گے، ترقیاتی عمل میں وفاقی شراکت قابل تحسین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی و صوبائی ہم آہنگی سے بلوچستان کی ترقی یقینی بنائیں گے۔