محکمہ صحت کے ملازمین کا احتجاج جاری، وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش پر پولیس سے تصادم

Published On 19 April,2025 01:50 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں محکمہ صحت کے ملازمین کا پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج جاری رہا۔

مظاہرین کی وزیراعلیٰ ہاؤس کی طرف جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، پولیس نے مظاہرین کو الحمرا ہال کے گیٹ پر روک لیا، پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال کیا گیا۔

مظاہرین اور پولیس میں دھکم پیل اور ہاتھا پائی بھی ہوئی، مظاہرین الحمرا ہال اور کلب چوک سے منتشر ہوگئے، چیئرنگ کراس پر دھرنا دیدیا۔