لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر آگ لگنے کی خبر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے، کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ غلط اور غیر مصدقہ خبریں پھیلانے والے ذرائع کا بائیکاٹ کریں، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی جھوٹ پر مبنی خبروں کی شدید مذمت کرتی ہے۔