کراچی: (دنیا نیوز) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ گمان ہوتا ہے کہ شہر کے بہتر ہوتے حالات کو ایک بار پھر ماضی کی طرح خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے عباسی شہید ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی تفتیش پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتے، عامر بھٹو ہمارے فعال کارکن اور ورکر تھے، حملہ آور ان کے دفتر آئے اور بات چیت کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا، یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے، حکومت میں رہتے ہوئے ہمارے لئے یہ واقعات باعث تشویش ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے دنوں ہمارے عہدیدار کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی تھی، اس کے قاتلوں کی نشاندہی ہوچکی ہے، امید کرتے ہیں کہ جلد اس واقعہ میں ملوث بھی قانون کی گرفت میں ہوں گے۔