کراچی: (دنیا نیوز) ٹی پی لنک کینال کھولنے پر سندھ حکومت نے ارسا کو ایک اور خط لکھ دیا۔
خط میں پانی کی غیر منصفانہ تقسیم پر تشویش کا اظہار کیا، ٹی پی لنک کینال کا اخراج 2981 سے بڑھ کر 3814 کیوسک تک پہنچ چکا ہے، دریائے جہلم کے بہاؤ سے پنجند نہر کو پانی دیا جائے، منگلا ڈیم میں غیرضروری ذخیرہ بندی روکی جائے۔
خط کے متن میں کہا گیا صوبوں کے درمیان پانی کی کمی کو متوازن کیا جائے، دریائے سندھ کے بہاؤ کے برعکس ٹی پی لنک نہر چلانے سے صوبے کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔
صوبوں کو پانی کی تقسیم سے متعلق ارسا اتھارٹی کا اجلاس ہوا، پانی کی تقسیم، صوبہ پنجاب اور سندھ کے خطوط کا جائزہ لیا گیا، ارسا نے پانی کی تقسیم سے متعلق فیصلوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔