کینالز منصوبہ بند کرنے کا اعلان ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: وزیراعلیٰ سندھ

Published On 17 April,2025 01:23 am

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جب تک کینالز کا منصوبہ بند کرنے کا اعلان نہیں ہوگا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب نے ٹی پی لنک کھولا ہے، ہم پہلے ہی اس پر اعتراض کرچکے ہیں، اس وقت پانی کی 50 فیصد کمی کا سامنا ہے۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ٹی پی لنک نہیں کھولنا چاہئے تھا، پنجاب اپنا کیس خود خراب کر رہا ہے، ہمارا کیس اور مضبوط ہو رہا ہے۔