پنڈی بھٹیاں : تیز رفتار کار الٹنے سے 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

Published On 03 April,2025 09:27 pm

پنڈی بھٹیاں: (دنیا نیوز) تیز رفتار کار الٹنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ موٹروے ایم فور پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے میں ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پرپہنچ گئی، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑی میں موجود افراد لاہور سے چکوال جا رہے تھے۔