لوئر دیر : وین کھائی میں جا گری، 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی

Published On 01 April,2025 06:34 pm

لوئر دیر: (دنیا نیوز) وین کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں میدان چینار کوٹ کے مقام پرپیش آیا جہاں تیز رفتار وین بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد لعل قلعہ ہسپتال منتقل کر دیا، شدید زخمیوں کو تیمرگرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 5 سالہ فہد، 28 سالہ شعیب، 8 سالہ زید، 6 سالہ طارق، 10 سالہ حارث شامل ہیں، ان کے علاوہ ایک 11 سالہ، 10 سالہ، 11 سالہ، 33 سالہ اور 11 سالہ شامل ہیں۔

جاں بحق افراد میں 11 سالہ ابوحرین اور زوجہ شیر زمان شامل ہیں، گاڑی کمبڑ میدان سے تاران گاؤں جا رہی تھی۔